تقریب کے دوران ہی نئی نویلی دلہن کو گدھی کہنے والا شوہر مشکل میں پڑ گیا

قاہرہ (قدرت روزنامہ) شادی کی تقریب میں نئی نویلی دلہن کو گدھی کہنے پر شوہر مشکل میں پڑ گیا۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ رانیہ نامی دلہن نے اپنے شوہر سے طلاق کی درخواست کرتے ہوئے ایک مقدمہ دائر کیا اور کہا کہ میرے شوہر نے مجمعے کے سامنے میری توہین کی اور مجھے کہا کہ ’تم گدھی ہو۔‘

رپورٹ کے مطابق رانیہ جس نے طب کی تعلیم حاصل کی اور ڈگری ہولڈر ہیں، نے بتایا کہ انہوں نے یونیورسٹی کے ایک 33 سالہ ڈاکٹر علی سے شادی کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ علی سے شادی کرنے کیلیے اس لیے راضی ہوئی تھی کیونکہ وہ دونوں ایک ہی جگہ تعلیم حاصل کر رہے تھے لیکن اس کی سماجی حیثیت ان کے خاندان سے بہت کم تھی۔ علی کے انداز سے پتا چلتا تھا کہ وہ اچھا شخص نہیں تھا، لیکن میں نے پہلے تو اس امید پر نظر انداز کیا کہ وہ میرے ساتھ اپنا برتاؤ بدل لے گا مگر جلد ہی اس کی اصلیت کا پول کھل کر سامنے آگیا۔

رانیہ نے مزید کہا کہ شادی کے دن تقریب میں شرکت کے دوران میں زمین پر گر گئی اور جلدی سے اٹھنے کی کوشش کی، لیکن میرے شوہر نے مہمانوں کے سامنے مجھے کہا، ’گدھی اٹھو‘ تب میرے بھائی نے مداخلت کی۔ اور اسی طعنے کے ساتھ جواب دیا کہ دونوں خاندانوں میں جھگڑا ہو گیا اور میں شادی چھوڑ کر اپنے گھر چلی گئی۔

رانیہ نے بتایا کہ کچھ دنوں کے بعد میرا شوہر مجھے واپس لینے آیا لیکن میرے والد اور بھائی نے مجھے اس کے ساتھ بھیجنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے بھی ان سے طلاق کا مطالبہ کیا، لیکن شوہر نے انکار کر دیا۔

Recent Posts

ڈی چوک پر احتجاج کلائمیکس ہوگا، شیرافضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما تحریک انصاف شیرافضل مروت نے کہا کہ ہم نے حتمی طور…

14 mins ago

نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بڑا ریلیف مل گیا…

26 mins ago

اروشی روٹیلا نے ایک بار پھر نسیم شاہ کو پسندیدہ قرار دے دیا، بالی ووڈ اداکارہ کی نئی ویڈیو وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا…

29 mins ago

موجودہ چیف جسٹس کے لیے جدوجہد نہیں کر رہا، بلاول بھٹو بلوچستان ہائیکورٹ بار سے خطاب میں کھل کر بول پڑے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ ) موجودہ چیف جسٹس کے لیے جدوجہد نہیں کر رہا، چیئرمین پیپلز…

29 mins ago

عمران خان جیل سے باہر آئیں گےیا نہیں؟ خوابوں کے بادشاہ کی بڑی پیشگوئی

کراچی (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے باہر آئیں گے یا…

42 mins ago

آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیس: وفاق اور پیپلزپارٹی نے نظرثانی اپیل کی حمایت جبکہ پی ٹی آئی نے مخالفت کردی، سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیس کی نظر ثانی اپیلوں…

53 mins ago