اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورت حال پر سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا .
اسپیکر ایاز صادق نے دو اکتوبرکو پارلیمانی لیڈرز کو مدعو کرلیا ہے .
قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کامشترکہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،مشترکہ اجلاس میں سیکیورٹی ادارے بریفنگ دیں گے .
اجلاس میں سیاسی رہنماؤں سے سیکیورٹی صورتحال کی بہتری کیلئے رائے لی جائے گی . پارلیمانی رہنماؤں کی مشاورت لائحہ عمل بھی تیار کیا جائے گا .
. .