اروشی روٹیلا نے ایک بار پھر نسیم شاہ کو پسندیدہ قرار دے دیا، بالی ووڈ اداکارہ کی نئی ویڈیو وائرل


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا۔
ابوظہبی میں ہونے والے ایوارڈ فنکشن کے دوران جب بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا سے ان کے پسندیدہ کرکٹر کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان اچھی ٹیم ہے اور نسیم شاہ ان کے پسندیدہ کرکٹر ہیں۔
نسیم شاہ سے متعلق بیان دینے پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے شروع ہو گئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’نسیم شاہ کے لیے بہو ہم خود ہی پسند کریں گے‘۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے ایک فین پیج کی جانب سے میم شیئر کی گئی جس میں صارف کا کہنا تھا کہ آپ سے ہاتھ جوڑ کر گزارش ہے کہ ہمارے لڑکے سے دور رہیے۔
واضح رہے کہ اروشی روٹیلا اس سے قبل بھی نسیم شاہ کے حوالے سے خبروں میں رہ چکی ہیں۔ سال 2023 میں ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کی پاکستانی ٹیم کے ساتھ تصویر شئیر کی تھی۔

گزشتہ ایشیا کپ میں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ اور بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا سوشل میڈیا پرخوب توجہ کا مرکز بنے تھے۔ اداکارہ کی جانب سے نسیم شاہ کو سالگرہ کے موقع پر اوراعزازی ڈی ایس پی بننے پر بھی مبارکباد دی گئی تھی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔