سیالکوٹ میں زمین کے تنازع پرگاڑی پرفائرنگ،7افرادقتل

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)پسرور قلعہ کالر والا کے علاقہ میں 7 افراد کو پرانی دشمنی کی بناپرقتل کردیاگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق معاملہ پرانی دشمنی کا ہے،فریقین کے درمیان ضلع شیخوپورہ میں زمین کا تنازع چلا آرہا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے شیخوپورہ پولیس کے ساتھ مل کر ریڈ شروع کر دیئے گئے ہیں،ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔