گرمی کا نام و نشان بھی ختم، پوسٹ مون سون بارشوں کا ایک اور سلسلہ برسنے کو تیار،بارشوں ہی بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)17/18 اکتوبر کے دوران پوسٹ مون سون کا ایک سسٹم ملک میں داخل ہوگا یعنی اس سسٹم میں مون سون کا کچھ نہ کچھ عمل داخل ہوگا ۔جس کے باعث پنجاب کے شمال مشرقی اور بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہی کہی ژالہ باری کا امکان ہے۔
پوسٹ مون سون کے باعث جنوبی پنجاب بہاولنگر،وھاڑی،ساہیوال،پاکپتن،خانیوال سمیت چند مقامات پر بھی بارش اور اندھی کا امکان ہے۔اس سسٹم سے مری اور راولپنڈی کے شمال مشرقی علاقوں میں بھی برف باری کا سلسلہ شروع ہو جائے۔اس سسٹم کے باعث سردی میں مزید روز بروز اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا اور گرمی کا نام و نشان ختم ہو جائے گا۔