گرمی کا نام و نشان بھی ختم، پوسٹ مون سون بارشوں کا ایک اور سلسلہ برسنے کو تیار،بارشوں ہی بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)17/18 اکتوبر کے دوران پوسٹ مون سون کا ایک سسٹم ملک میں داخل ہوگا یعنی اس سسٹم میں مون سون کا کچھ نہ کچھ عمل داخل ہوگا . جس کے باعث پنجاب کے شمال مشرقی اور بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہی کہی ژالہ باری کا امکان ہے .

پوسٹ مون سون کے باعث جنوبی پنجاب بہاولنگر،وھاڑی،ساہیوال،پاکپتن،خانیوال سمیت چند مقامات پر بھی بارش اور اندھی کا امکان ہے . اس سسٹم سے مری اور راولپنڈی کے شمال مشرقی علاقوں میں بھی برف باری کا سلسلہ شروع ہو جائے . اس سسٹم کے باعث سردی میں مزید روز بروز اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا اور گرمی کا نام و نشان ختم ہو جائے گا . . .

متعلقہ خبریں