بھارت نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

کانپور(قدرت روزنامہ) بھارت نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کرلیا۔کانپور میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بنگلادیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

بھارت نے اپنی پہلی اننگز 285 رنز 9 وکٹوں کے نقصان پر ڈکلیئر کی تھی، بنگلادیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بھارت کو جیت کیلئے 95 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 17.2 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بھارت کے یشوی جیسوال کو پہلی اننگز میں 71 اور دوسری اننگز میں 51 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

روی چندرن ایشون دونوں ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 114 رنز بنانے اور 11 وکٹیں لینے پر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

یاد رہے کہ بھارت نے چنئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیش کو 280 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔

Recent Posts

سنگین سیکیورٹی خدشات ، پنجاب کے کن 5اضلاع میں دفعہ144نافذ کر دی گئی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سنگین سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبہ کے 5 اضلاع…

3 hours ago

پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیاگیا

پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کر…

4 hours ago

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد پی آئی اے نے پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل…

4 hours ago

حافظ نعیم الرحمان کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات، مشترکہ احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں چیئرمین پی…

4 hours ago

سندھ ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے پر تحقیقات کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ) ایم ڈی کیٹ سال 2024 کا پیپر لیک ہونے کے معاملے پر…

4 hours ago

بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی گاڑی کو حادثہ

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ودیا بالن حال ہی میں ایک خطرناک کار حادثے…

6 hours ago