سنگین سیکیورٹی خدشات ، پنجاب کے کن 5اضلاع میں دفعہ144نافذ کر دی گئی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سنگین سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبہ کے 5 اضلاع میانوالی، فیصل آباد، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ پنجاب کے ان 5 اضلاع میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق میانوالی میں یکم سے 7 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جبکہ یکم سے 3 اکتوبر تک پاکستان رینجرز پنجاب کی 2 کمپنیاں بھی میانوالی میں سیکیورٹی ڈیوٹیز سر انجام دیں گی۔ اسی طرح متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی درخواست پر فیصل آباد، بہاولپور، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ ان 4 اضلاع میں بدھ 2 اکتوبر سے جمعرات 3 اکتوبر تک ہر قسم کے سیاسی اجتماعات پر پابندی ہو گی۔

میانوالی، فیصل آباد، بہاولپور، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دفعہ 144 کا نفاذ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی جبکہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں اور عوامی آگاہی کیلئے انکی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کی گئی ہے۔

Recent Posts

پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیاگیا

پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کر…

4 hours ago

بھارت نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

کانپور(قدرت روزنامہ) بھارت نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر 2ٹیسٹ…

4 hours ago

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد پی آئی اے نے پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل…

4 hours ago

حافظ نعیم الرحمان کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات، مشترکہ احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں چیئرمین پی…

4 hours ago

سندھ ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے پر تحقیقات کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ) ایم ڈی کیٹ سال 2024 کا پیپر لیک ہونے کے معاملے پر…

4 hours ago

بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی گاڑی کو حادثہ

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ودیا بالن حال ہی میں ایک خطرناک کار حادثے…

6 hours ago