جو شخص جمعہ کے دن ستر بار یہ دعا پڑھے گا، تو دوجمعہ نہ گزریں گے کہ اللہ تعالیٰ اس کو مالدار کر دے گا ، انتہائی آسان عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اس تحریر میں غربت سے نجات کا رزق میں اضافے کا مالدار ہونے کا بہت ہی پیارا اور آسان اور مجرب عمل پیش کیاجارہا ہے اگر آپ جمعہ کے مبارک دن اس آسان سے عمل کو کرلیتے ہیں تو انشاء اللہ عزوجل اللہ تعالیٰ اپنے خزانوں سے اتنا نوازے گا کہ غربت سے نجات حاصل ہوگی مالی پریشانیاں دور ہوجائیں گی ۔رزق میں برکت اور مال و دولت میں اضافہ ہوگا ۔ اس آسان سے عمل کو آپ جمعۃ المبارک کے دن کسی بھی وقت کرسکتے ہیں جمعہ کے دن فجر کی نمازے سے لے کر شام غروب آفتاب سے پہلے تک آپ پورے دن میں جس وقت بھی یہ عمل کرنا چاہیں آپ اس عمل کو کرلیجئے انشاء اللہ عزوجل بہت فائدہ حاصل ہوگا۔ ہوسکے تو جمعہ کی نماز کے بعد یاپھر جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد اس عمل کو کر لیجئے نماز جمعہ کا وقت اور عصر کی نماز کے بعد کا وقت یہ قبولیت دعا کے خاص وقت ہیں جمعہ کے دن ان اوقات میں جو بھی دعا مانگی جائے اللہ قبول فرماتا ہے لہذٰا آپ بھی ہوسکے تو جمعہ کی نماز کے بعد یا پھر عصر کی نماز کے بعد اس عمل کو کرلیجئے ۔جو لوگ غریب ہیں جن کے مالی حالت اچھے نہیں جو غربت کی زندگی گزار رہے ہیں پیسوں کی کمی کا جن کو سامنا ہے حضرت سیدنا انس ؓ کا یہ فرمانا پڑھ لیں

:آپ ؓ فرماتے ہیں جو شخص جمعہ کے دن ستر بار یہ دعا پڑھے گا۔ تو دو جمعہ نہ گزریں گے کہ اللہ تعالیٰ اس کو مالدار کر دے گا لہٰذا جو کوئی بھی مسلمان یقین کامل کے ساتھ خلوص نیت سے اس دعا کو جمعہ کے دن ستر بار پڑھے گا اللہ تعالیٰ ضرور اس کی ضرورتوں کو پورا فرمائے گا اللہ پاک اپنے خزانوں سے ضرور نوازے گا اور اس دعا کو پڑھنے والا غربت سے نجات حاصل کر پائے گا اور اس کے مالی حالات ضرور اچھے ہوجائیں گے اس دعا کو آپ نے باوضو حالت میں پڑھنا ہے ہوسکے تو قبلہ کی طرف رخ کر کے بیٹھ جائیں اور سب سے پہلے گیارہ مرتبہ کوئی سابھی درود پاک پڑھ لیجئے۔ اور اس کے بعد حضرت انس ؓ کی بتائی ہوئی یہ دعا ستر بار پڑھ لیں اَللّٰھُمَّ، اکْفِنِیْ بِحَلَالِِکَ عَنْ حَرَامِکَ، وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ ۔ اس دعا کا ترجمہ ہے اے اللہ تو مجھے اپنے حرام کی بجائے حلال پر کفایت بخش دے اور اپنے فضل و کرم کے ساتھ اپنے ماسوا سے مجھے بے نیاز کردے ۔ستر بار اس دعا کو پڑھ لینے کے بعد آخر میں دوبارہ گیارہ بار درود پاک پڑھ لیجئے دوران عمل کسی سے بھی کوئی بات وغیرہ نہ کریں اور پوری توجہ کے ساتھ اس دعا کو پڑھیں اس دعا کو ستر بار پڑھ لینے کے بعد آپ چاہیں۔ تو اپنے انداز میں اپنے طریقے میں آپ مزید اللہ پاک سے رزق میں اضافے کے لئے دولت میں اضافے کے لئے غربت سے نجات کے لئے دعا کرسکتے ہیں ۔انشاء اللہ عزوجل جو کوئی بھی مسلمان جمعہ کے دن اس دعا کو یقین کامل کے ساتھ خلوص دل سے ستر بار پڑھ لے گا تو اللہ تعالیٰ ضرور اس کو غنی فرما دے گا ضرور اپنے خزانوں سے وسیع رزق و دولت عطافرمائے گا اور اس کی مالی تمام پریشانیاں دور ہوجائیں گی ۔آپ اس عمل کو ضرور کیجئے گا جمعہ کے دن کسی بھی وقت ستر بار اس دعا کو پڑھ کر برکتیں اور فوائد حاصل کیجئے گا۔