فن و ثقافت شوبز

ہاتھ کس نے مانگا اور دوسری شادی کا فیصلہ کیوں کیا؟ جویریہ عباسی اور ان کے شوہر کے انکشافات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ جویریہ عباسی کا کہنا ہے کہ شادی کے وقت لوگ کہتے تھے کہ اب عبادت میں وقت گزارو، آپ کی اللہ اللہ کرنے کی عمر ہے۔
اداکارہ جویریہ عباسی نے حال ہی میں اپنے قریبی دوست عدیل حیدر سے شادی کی۔ انہوں نے شادی کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔ جویریہ عباسی اور ان کے شوہر نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی شادی اور سماجی دباؤ کے بارے میں بات کی۔
شوہر عدیل حیدر سے ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے جویریہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک مشترکہ دوست کے گھر ڈنر پر ملے تھے۔ وہاں دونوں نے ایک دوسرے کو پہلی بار دیکھا۔ اس کے بعد ملاقاتوں کا یہ سلسلہ شروع ہو گیا۔ دونوں کے درمیان اچھی بات چیت شروع ہو گئی۔
عدیل حیدر کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکسٹائل کا کاروبار کرتے ہیں اور جویریہ کے ساتھ ان کی دوسری شادی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں جویریہ عباسی کے پیشے کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔ وہ نہیں جانتے تھے کہ جویریہ اداکارہ ہیں۔
پرپوزل کے بارے میں بات کرتے ہوئے عدیل حیدر نے کہا کہ انہوں نے اپنی بات چیت کے دوران متعدد بار جویریہ کو پرپوز کیا لیکن آفیشل پروپوزل کے لیے وہ پیرس میں اکٹھے ہوئے جہاں جویریہ اپنے کام کے لیےموجود تھیں۔ یوں انہوں نے ایفل ٹاور کے سامنے اداکارہ کو پرپوز کیا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب عورت دوسری شادی کا فیصلہ کرتی ہے تو معاشرہ کس طرح ردعمل دیتا ہے۔ جویریہ نے کہا کہ ہمارا معاشرہ سفاک ہے، جیسا کہ مجھے عنزیلہ کی شادی پر میرے لباس کے انتخاب کے لیے ٹرول کیا گیا تھا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بیٹی کی شادی کے بعد لوگ کہتے تھے کہ اب تم آزاد ہو کیونکہ تم نے اپنی بیٹی کی ذمہ داری پوری کر دی ہے۔ اب نانی بننے کے لیے تیار ہو جاؤ جبکہ کچھ لوگ کہتے تھے کہ اب عبادت میں وقت گزارو کیونکہ لوگ یہ یقینی بناتے ہیں کہ آپ کی عمر اب بڑھ گئی ہے یا آپ کی زندگی ختم ہو گئی ہے۔
جویریہ عباسی نے مزید کہا کہ جب عنزیلہ کی شادی ہوئی تو ہر کوئی عنزیلہ کی خوشی کی بات کر رہا تھا، کسی کو ان کی خوشی کی فکر نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا معاشرہ ان خواتین کے ساتھ سخت رویہ اختیار کرتا ہے جو اپنی عمر میں 40سال سے تجاوز کر چکی ہوتی ہیں اور کنواری ہوتی ہیں۔
جویریہ عباسی نے مزید کہا کہ بچے سمجھتے ہیں کہ والدین ان کی ملکیت ہیں اور وہ اپنی زندگی میں آگے نہیں بڑھ سکتے۔ بہت سے بچوں میں اپنے والدین کے لیے بھی رنجش پیدا ہو جاتی ہے جو شادی کر کے زندگی میں آگے بڑھتے ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے، بچوں کو والدین کی شادیوں کا ساتھ دینا چاہیے۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے ستمبر کے وسط میں نکاح کی اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں واضح بھی کیا تھا کہ ان کی شادی مارچ 2024 میں ہوئی تھی۔
یہ جویریہ عباسی کی دوسری شادی ہے، انہوں نے پہلی شادی اداکار شمعون عباسی سے میں 1997 میں کی تھی، تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ دونوں کے ہاں شادی کے 2 سال بعد بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔ جویریہ عباسی نے گزشتہ برس اپنی بیٹی کی شادی کروائی تھی، جس کے ایک سال بعد انہوں نے بھی دوسری شادی کرلی۔

متعلقہ خبریں