انٹرا پارٹی الیکشن کیس: ایف آئی اے کی گاڑی میں ریکارڈ پڑا ہے، واپس کیا جائے، بیرسٹر گوہر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق تمام ریکارڈ ایف آئی کے پاس ہے ان کی گاڑی میں پڑا ہے، عدالت نے ایف آئی اے سے ریکارڈ مانگ لیا ہے، واپس دیں تاکہ ہم کاپی کرکے عدالت میں جمع کرادیں۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4رکنی بینچ نے کی، بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہم سارے ڈاکومنٹس فائل کرچکے ہیں، آج انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ہونی تھی، انٹراپارٹی الیکشن کا مکمل ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ایف آئی اے پی ٹی آئی سینٹرل آفس سے سارا ریکارڈ لے گئی تھی، الیکشن کمیشن نے ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا ہے، 22اکتوبرتک انٹرا پارٹی انتخابات کیس انجام تک پہنچے گا۔ تحریک انصاف نے بہترین الیکشن کروائے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے ہمارا سرٹیفکیٹ ہمیں ملے گا، ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن ریکارڈ ایف آئی اے سے حاصل کرنے کے عدالت سے رجوع کیا ہے، کورٹ نے ایف آئی اے سے ہمارا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ ہم نے ایف آئی اے کو کہا ہے کہ ہمیں ریکارڈ دیں، کاپی کرکے انہیں واپس کردیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایف آئی اے کو کہا ہے کہ آپ کی گاڑی میں ہمارا ریکارڈ پڑا ہے اسے واپس دے دیں، 10دن تک ہمیں ایف آئی اے سے ریکارڈ مل جائے گا، ہمیں مزید مہلت دے دیں۔
جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 22اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

45 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

57 mins ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

1 hour ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

2 hours ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 hours ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago