وزیر اعظم کی مصروفیات کے باعث کابینہ کا اجلاس ملتوی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا تھا۔ اجلاس ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پرغور اور جائزے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف کابینہ کو ایس سی او اجلاس سے متعلق آگاہ کرتے۔ اجلاس وزیراعظ کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔