انٹرا پارٹی الیکشن کیس؛ پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کروانے کیلیے مہلت مل گئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو دستاویزات جمع کروانے کے لیے مزید مہلت دے دی .
الیکشن کمیشن کے رکن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس پر سماعت کی .

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے .
بیرسٹر گوہر نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن ریکارڈ ایف آئی اے سے حاصل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے . کورٹ نے ایف آئی اے سے ہمارا ریکارڈ مانگ لیا ہے . ہم نے ایف آئی اے کو کہا ہے کہ ہمیں ریکارڈ دیں ہم کاپی کرکے انہیں واپس کر دیں گے . ہم نے ایف آئی اے کو کہا کہ آپ کی گاڑی میں ہمارا ریکارڈ پڑا ہے اسے واپس دے دیں . دس دن تک ہمیں ایف آئی اے سے ریکارڈ مل جائے گا . دستاویزات جمع کروانے کے لیے مزید مہلت دی جائے .
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانےکےلئے مزید مہلت دیتے ہوئے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی .

. .

متعلقہ خبریں