ٹک ٹاک کریک ڈائون ، 8کروڑ ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی گئیں ،لاکھوں پاکستانی ٹک ٹاکر متاثر، ویڈیو ز کیوں ڈیلیٹ کی گئیں ؟ جانیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک کریک ڈائون ، 8کروڑ ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی گئیں ،لاکھوں پاکستانی ٹک ٹاکر متاثر، ویڈیو ز کیوں ڈیلیٹ کی گئیں ؟ جانیں ۔۔۔۔مختصر ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے تین ماہ کے دوران دنیا بھر سے شیئر ہونے والی 8 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال 2021 کی دوسری سہ ماہی (اپریل 2021 تا جون 2021) کے دوران کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 8 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں ہیں۔ ٹک ٹاک کے مطابق گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والی ویڈیوز میں سے 93 فیصد 24 گھنٹے سے پہلے جبکہ 94.1 فیصد صارفین کی شکایت کے بعد ڈیلیٹ کی گئیں۔ ٹک ٹاک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈیلیٹ کی جانے والی ویڈیوز میں سے 87.5 فیصد ایسی تھیں، جنہیں ایک بھی صارفن نے نہیں دیکھا تھا۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ کے ترجمان نے بتایا کہ دنیا بھر میں حذف کی گئیں ویڈیوز کی تعداد کے اعتبار سے پاکستان دوسرے نمبر رہا، جہاں سے تعلق رکھنے والے مختلف صارفین کی 98 لاکھ 51 ہزار 404 ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ 73.3 فیصد ویڈیوز دھمکی آمیز مواد پر مبنی تھیں اور 72.9 فیصد ویڈیوزمیں نفرت آمیز رویوں کا اظہار کیا گیا تھا جنھیں رپورٹ کیے جانے پہلے ہی حذف کر دیا گیا۔ ٹک ٹاک کے مطابق ان تمام ویڈیوز کو وضع کردہ گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ڈیلیٹ کیا گیا، جن میں کرونا یا ویکسین کے خلاف معلومات، خودکشی پر اکسانے، نشہ آور اشیا کا استعمال، خطرناک اسلحے کی نمائش، غیر اخلاقی سمیت دیگر شامل ہیں۔