گوشوارے جمع نہ کروانے پر 26 سابق ارکان پارلیمنٹ الیکشن لڑنے کیلیے نااہل قرار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 26 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا .
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی کے 11 سابق ارکان، سندھ اسمبلی کے 7 اور بلوچستان اسمبلی کے 8 ارکان کو نااہل قرار دیا گیا .

یہ اراکین قومی اسمبلی سال 2022-23 کے گوشوارے جمع کروانے تک کسی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے .
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نا اہل ہونے والے اراکین میں خرم دستگیر،محسن رانجھا،محمد علی،کمال الدین، ارسلان تاج،سید عمران علی شاہ،یار محمد رند اور دیگرشامل ہیں . گوشوارے جمع کروانے کے بعد سابق ارکان الیکشن لڑ سکیں گے .

. .

متعلقہ خبریں