جسٹس منصور علی شاہ آج سپریم کورٹ کیوں نہ آئے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ آج سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے .
جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے خاندان کے ایک فرد کی علالت کے باعث آج کی رخصت لی ہے .

جسٹس منصور علی شاہ کی آج عدم دستیابی کے باعث ان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے سامنے مقرر کیے گئے مقدمات ڈی لسٹ کر دیے گئے ہیں .

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے مقدمات کی سماعت کرنا تھی . ذرائع کے مطابق، جسٹس منصور علی شاہ کی رخصت کے بعد جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ کو مقدمات منتقل کیے گئے ہیں .

جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کورٹ روم نمبر 6 میں مقدمات سننے تھے تاہم وہ کورٹ روم نمبر 6 میں کچھ دیر بیٹھے اور پھر اٹھ کر چلے گئے .

. .

متعلقہ خبریں