سردیوں کی دھماکہ دار انٹری ۔۔ برفباری اور شدید بارش ۔، آئندہ چوبیس گھنٹے موسم کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات نےنئی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر حصوں میں بارش سےگرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم ٹھنڈا ہو گیا ۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد موسم سرد ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز ملک کے بیشتروسطی /جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہنےجبکہ کشمیر، گلگت بلتستان ، اسلام آباد، بالائی پنجاب اوربالائی خیبر پختونخوامیں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا تھا ۔ رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتروسطی /جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

تاہم کشمیر، گلگت بلتستان ، اسلام آباد، بالائی پنجاب اوربالائی خیبر پختونخوامیں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔اس دوران کشمیر اوربالائی خیبر پختونخوامیں چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا۔ تاہم پنجاب : اسلام آباد (سید پور 44، زیر پوئینٹ 30، بوکرا 15)، راولپنڈٰی (چکالہ 13، شمس آباد 06)، اٹک 13، خیبر پختو نخوا : ما لم جبہ 21، کا لام 15 ،دیر (اپر 14، لوئیر 11)، سیدوشریف 11،چراٹ ، دروش 04، پٹن 02، بالاکوٹ 01، گلگت بلتستان : بابوسر ٹاپ 01، کشمیر : گڑھی دوپٹہ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی ، دادو 41،تربت ، شہید بینظیر آباد اور موہنجوداڑو میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔