دو خان آمنے سامنے: ’یہ چھچھورا پن ہے‘، شاہ رخ خان کی اس بات پر عامر خان نے کیا جواب دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہ رخ خان اور عامر خان بالی ووڈ کے 2 بڑے سپر اسٹار ہیں . جہاں شاہ رخ خان کو ’بالی ووڈ کا بادشاہ‘ کہا جاتا ہے وہیں عامر خان ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کے طور پر جانے جاتے ہیں تاہم ایک وقت ایسا بھی آیا جب دونوں نے اپنی فلموں کی تشہیر کے دوران ایک دوسرے پر خوب تنقید کی .

عامر خان نے اپنی فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کی پروموشن کے دوران اپنی اصل شناخت چھپاتے ہوئے بھارت کے مختلف علاقوں کا سفر کیا تھا اور فلم کی پروموشن کے لیے کئی لوگوں سے ملاقات کی تھی . ‘جب شاہ رخ خان سے اس پروموشنل حکمت عملی کے بارے میں ان کے خیالات پوچھے گئے اور سوال کیا گیا کہ کیا وہ اپنی فلم ’مائی نیم از خان کے لیے بھی یہی حکمتِ عملی استعمال کریں گے تو سپر اسٹار نے کہا، ’یہ ایک قسم کا چھچھورا پن لگتا ہے‘ . انہوں نے مزید کہا کہ یہ عامر خان کے قد کاٹھ کے لوگوں کو سوٹ نہیں کرتا . وہ اس طرح کی مارکیٹنگ چالوں پر کبھی عمل نہیں کریں گے . عامر خان نے بعد میں شاہ رخ خان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جہاں تک چھچھور پن کی بات ہے شاہ رخ خان اس کے بارے میں زیادہ جانتے ہوں گے کیونکہ وہ اپنی زندگی میں کافی چھچھورا پن کرتے ہیں اور اس مٰں ماہر ہیں . واضح رہے کہ عامر خان کی فلم ’تھری ایڈیٹس‘ جس میں کرینہ کپور، آرما دھاون، بومن ایرانی اور شرمن جوشی نے اہم کردار ادا کیے تھے . باکس آفس پر بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی . اس فلم نے دنیا بھر میں 460 کروڑ روپے کمائے جبکہ دوسری جانب شاہ رخ خان کی فلم ’مائی نیم از خان‘ جس نے کاجول اور شاہ رخ کو دوبارہ اکٹھا کیا، اور دنیا بھر میں 224 کروڑ روپے کمائے . شاہ رخ خان اب اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم میں اداکاری کے لیے تیار ہیں جس کی ہدایت کاری سوجوئے گھوش کر رہے ہیں اور فلم کا نام ’کنگ‘ ہے . اس میں سوہانا خان، ابھے ورما اور ابھیشیک بچن اہم کردار ادا کریں گے . دوسری جانب عامر خان بھی اپنی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے ساتھ واپسی کے لیے تیار ہیں . . .

متعلقہ خبریں