’اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ‘، وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپلائی کرنے والوں کو خوشخبری سنادی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ’اپنی چھت اپنا گھر‘ منصوبہ 700 ارب روپے کا ہے، آج ہم اس کی پہلی قسط دینے جارہے ہیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں اس منصوبے کے تحت پنجاب بھر سے 5 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں، ہم 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنائیں گے۔
مریم نواز نے کہاکہ اپنی چھت اپنا گھر اسکیم نواز شریف کا منصوبہ ہے، اور وہ روزانہ اس کی اپ ڈیٹ لیتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نواز شریف مجھے ہدایات دیتے ہیں کہ سارا وقت عوام کی خدمت میں صرف کرو، میں نے خوابوں کے پیچھے محنت سے لگ جانا بھی نواز شریف سے سیکھا۔
انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ کی ماہ کی قلیل مدت میں اس پراجیکٹ کی پہلی قسط دینے جارہے ہیں، ہم کم از کم 5 لاکھ روپے تک کا قرضہ دے رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہاکہ شناختی کارڈ اور زمین کے کاغذات دکھا کر قرضہ حاصل کیا جاسکتا ہے، شہروں میں 5 مرلے اور دیہات میں 10 مرلے زمین والوں کو قرض دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ملک ٹیک آف کرنے کی پوزیشن پر آگیا ہے، وزیراعظم شہبا زشریف دن رات محنت کرتے ہیں، اور مہنگائی میں کمی واقع ہوئی ہے۔
کسی کی گالم گلوچ کا جواب نہیں دینا چاہتی‘
مریم نواز نے کہاکہ میں کسی کی گالم گلوچ کا جواب نہیں دینا چاہتی، تنقید کرنے والوں کی توجہ گالم گلوچ اور جلائو گھیرائو پر ہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں ترقی کی بات ہورہی ہے اور منصوبے لائے جارہے ہیں، لیکن اب بھی کچھ لوگ انتشار پھیلانے میں مصروف ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب اور وفاق میں نواز شریف کی حکومت ہے، قائد ن لیگ نے ترقی کا سفر 1980 سے شروع کیا تھا۔

Recent Posts

پاکستان نے اس سال اب تک کتنے موبائل فون اسمبل کیے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے مقامی مینوفیکچرنگ و اسمبلنگ پلانٹس نے سنہ 2024 کے پہلے…

11 mins ago

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی وزیرتعلیم سندھ سے ملاقات

کراچی(قدرت روزنامہ) وزیرتعلیم سندھ سیدسردار علی شاہ نے پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشنز کے دس نکاتی…

18 mins ago

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کی تنزلی، محمد رضوان کی ترقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری…

25 mins ago

سپریم کورٹ کو عدالتی ریفارمز کا معلوم ہونے پر مخصوص نشستوں کا فیصلہ آگیا، جو براہِ راست مداخلت تھی، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے…

36 mins ago

مولانا فضل الرحمان کا آئینی ترمیم پر مؤقف اٹل ہے، محمد علی درانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے بدھ کو جمعیت علما اسلام…

44 mins ago

کسی سے تصادم نہیں چاہتے، 4 اکتوبر کو قافلے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 4 اکتوبر کو…

51 mins ago