آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کی تنزلی، محمد رضوان کی ترقی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کی ہے جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوگئی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق سابق کپتان بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ 12ویں نمبر آگئے ہیں۔
اس کے علاوہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ترقی ہوئی ہے اور وہ ٹیسٹ کھلاڑیوں کی رینکنگ میں ساتویں نمبر آگئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق انگلینڈ کے بیٹر جو روٹ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے بیٹر کین ولیمسن کا دوسرا نمبر ہے۔
اس کے علاوہ بھارتی بیٹر جیسوال 2 درجے ترقی پاکر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ ویرات کوہلی 6 درجے ترقی پاکر چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے۔
اسی طرح ٹیسٹ کرکٹ میں بولرز کی نئی رینکنگ کے مطابق بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے دوبارہ پہلی پوزیشن پر قبضہ جمال لیا ہے۔
اس کے علاوہ بھارتی بولر روی ایشون دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی تیسری پوزیشن ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں بولرز کی رینکنگ میں دسویں نمبر موجود ہیں۔