وفد نے وزیرتعلیم کو10فیصد فری شپ، فیس میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے، رجسٹریشن وتجدید میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا . عہدیداران نے وزیرتعلیم کو ایف بی آر کے تعلیم دشمن اقدامات سے بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسکولوں میں پوائنٹ آف سیل قائم کرنے کےلیےدباوُ ڈالا جا رہا ہے جس کا بوجھ والدین پر پڑے گا . صوبائی وزیر تعلیم سید سردارشاہ نےایکشن کمیٹی کے پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے بیشتر نکات سے اصولی اتفاق کرتے ہوئےاپنے مکمل تعاون اور معاملات کے جلد حل کے لیے اقدامات اٹھانے کا یقین دلایا . ملاقات میں رکن سندھ اسمبلی شبیراحمد قریشی بھی موجود تھے . ایکشن کمیٹی کے وفد میں کور کمیٹی ممبران سید دانش الزمان،عبدالرحمن، سردار ملک،ابو شریم ارشد محمود، ثنا اللہ مغل، افتاب احمد تابی، محمد طیب اورحارث حسین شامل تھے . وفد نے وزیر تعلیم کو ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ’’کُل سندھ گرینڈ اسکول کنونشن2024‘‘ میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی . . .
کراچی(قدرت روزنامہ) وزیرتعلیم سندھ سیدسردار علی شاہ نے پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشنز کے دس نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ کے بیشتر نکات سے اصولی اتفاق کرتے ہوئے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرادی . پرائیویٹ اسکولوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد نے وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی .
متعلقہ خبریں