کوئٹہ، اسپنی روڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،دو افراد جاں بحق


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے شمس اللہ کو قتل اور نصر اللہ کو زخمی کردیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی علاقے کو گھیرے میں لیکر نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جہاں پر زخمی نصر اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ہزارہ ٹاﺅن سے ہے خروٹ آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔