کوہلو، کشک کے پہاڑی سلسلے میں اچانک آگ لگ گئی
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوہلو میں کشک کے پہاڑی سلسلے میں اچانک آگ لگ گئی، لیویز ذرائع کے مطابق آگ نے تیزی سے بڑے رقبے پر پہاڑی سلسلے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے ہدایت پر آگ بجھانے کے لئے لیویز کیو آر ایف کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہے، اور کافی حد تک قابوں پالیا گیا ہے۔جبکہ مقامی افراد کے مطابق آگ سے قیمتی جڑی بوٹیوں ،مویشیوں کے چراگاہوں اور جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔