ڈپریشن کم کرنے میں مشروم کا استعمال کس حد تک مؤثر ثابت ہوسکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مایوسی، بے چینی اور ڈپریشن سے پورا جسم متاثرہوتا ہے اور اگر یہ عارضہ مستقل ہوجائے تو اس سے فالج سے متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
یہ کہنا آسان نہیں کہ کھانے یا پینے کی کون سی غذائیں آپ کے ڈپریشن کا علاج کر سکتی ہے، لیکن یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ مجموعی طور پر غذائیت سے بھرپور اچھی خوراک آپ کی ذہنی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جادوئی تاثیر کی حامل میجک مشروم میں پائی جانے والے مرکبات ڈپریشن کو ختم کرنے کے حوالے سے نہایت ہی مؤثر ہوتے ہیں۔برطانوی سائنس دانوں کے مطابق مشروم میں موجود متحرک سائیکا ڈیلک کمپاؤنڈ جو کہ اس میں بکثرت موجود ہوتا ہے، یہ ڈپریشن کے خاتمے کے لیے اتنا ہی مؤثر ہے۔
اس حوالے سے سینٹر فار سائیکا ڈیلک ریسرچ، امپیریئل کالج لندن میں کی گئی اس سائنسی تحقیقی ٹیم کے سربراہ رابن کار ہرٹ ہیرس نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ میجک مشروم سے مریضوں کو خود سے علاج نہیں کرنا چاہئیے، کیوں کہ اس میں اندازہ لگانے کی غلطی کا امکان موجود ہوتا ہے جو کہ خطرناک ہوسکتا ہے۔
آپ مشروم کو مختلف طریقوں سے اپنی غذا میں شامل کرسکتے ہیں، جیسے آپ مشروم کی سوس بنا سکتے ہیں، سوپ بناسکتے ہیں، پاستہ وغیرہ میں مشروم شامل کرکے کھاسکتے ہیں۔