ڈاکٹر ذاکر نائیک آج گورنر ہاؤس کراچی میں خطاب کرینگے، شرکت دعوت نامے سے مشروط


کراچی(قدرت روزنامہ)معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹرذاکرنائیک گورنرہاؤس پہنچ گئے۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی پہنچنے پر ڈاکٹر ذاکرنائیک کا خیرمقدم کیا، وہ آج رات7 بجے گورنرہاؤس میں لیکچردیں گے۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پروگرام میں شرکت دعوت نامہ اور شناختی کارڈ سے مشروط ہوگی، شرکت کے خواہش مند آئی ٹی کے طلبہ دعوت نامہ گورنرہاؤس سے حاصل کرسکتے ہیں، بغیر دعوت نامہ گورنر ہاؤس میں داخلےکی اجازت نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے اور اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ان دنوں ڈاکٹر ذاکر نائیک 10 دن کے دورے پر کراچی میں موجود ہیں، 4 اکتوبر کو وہ اہم سرکاری ادارے کا دورہ کریں گے، ڈاکٹر ذاکر کی 7 سے 10 اکتوبر تک نجی ملاقاتیں طے ہیں اور 11 اکتوبر کی صبح وہ کراچی سے لاہور روانہ ہوجائیں گے۔