اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لہسن ہر گھر کے کچن میں پایا جاتا ہے اور یہ نہ صرف کھانے کی خوشبو بلکہ ذائقے کو بھی بڑھتا ہے یہی وجہ ہے کہ لہسن کے بغیر کھانے کا تصور ممکن نہیں سمجھا جاتا .
لہسن جیسے پکوانوں کیلئے ضروری ہے ویسے ہی یہ جسم پر بھی اپنے مثبت اثرات مرتب کرتا ہے جو قدرتی طور پر بے شمار فوائد سے مالا مال ہے .
لہسن میں فاسفورس، زنک، پوٹاشیم اور میگنیشیئم جیسے غذائی اجزا بھرپور ہوتے ہیں، ناشتے سے پہلے لہسن کا باقاعدگی سے استعمال آپ کو بہت سی بیماریوں سے بچاسکتا ہے مثلاً نمونیا، برونکائٹس، دمہ اور کالی کھانسی کو روکنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے .
لہسن بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مددگار
صبح ناشتے میں لہسن کے ایک ٹکڑے کو کھانے سے آپ اپنے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرسکتے ہیں .
ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مفید
ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد کچا لہسن کھا کر خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرسکتے ہیں کیونکہ لہسن میں allicin موجود ہوتا ہے جو جسم میں شوگر لیول کو کنٹرول رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے .
لہسن بیمار ہونے سے بچائے
لہسن جسم کو زہریلے مادوں سے صاف کرتا ہے، اگر لہسن کا استعمال باقاعدگی سے کیا جائے تو یہ آپ کو بہت سی بیماریوں سے بچا سکتا ہے اور یہ کینسر کے خطرے کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے .
نظام ہاضمہ میں مددگار
لہسن کھانا ہضم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ ہڈیوں کی صحت کا خیال رکھتا ہے اور وزن کو برقرار رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے .
اس کے علاوہ یہ قوت مدافعت کو بھی بڑھاتا ہے کیونکہ اس میں موجود وٹامن سی انفیکشن سے لڑنے میں مدد دیتا ہے، اگر لہسن کو تھوڑا سا بھون کر کھایا جائے تو یہ وائرل بیکٹیریل انفیکشن سے بھی بچاتا ہے .