فریال محمود کا نیا برائیڈل شوٹ ہوا مشہور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور بولڈ اداکارہ و ماڈل فریال محمود کے نئے برائیڈل شوٹ کی تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔ان تصاویر کو اداکارہ و ماڈل فریال محمود نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرایا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Faryal Mehmood R. (@faryalmehmoodofficial)


اس پوسٹ مں فریال محمود کو ایک دلہن کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے ۔اداکارہ و ماڈل فریال محمود ان تصاویر میں ایک نئے طرز کا برائیڈل جوڑا پہنی ہوئی ہیں ۔
خیال رہے کہ فریال محمود نے جب اپنے کیریئرکا آغاز کیا تو وہ تھوڑی اوور ویٹ تھیں جس کی وجہ سے انہیں تنقید بھی سہنا پڑی لیکن اداکارہ نے جلد ہی مثبت تبدیلی سے اپنے ناقدین کے منہ بند کروا دیئے۔


اداکارہ نے گزشتہ برس لاک ڈاؤن میں اچانک اداکار دانیال راحیل سے شادی کرلی تھی لیکن اب انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اب سنگل ہیں تاہم اپنی شادی اور علیحدگی پر تنقید کے باعث سوشل میڈیا سے بریک لے لیا تھا۔
اداکارہ فریال محمود سوشل میڈیا پر بھی وہ کافی متحرک ہیں اور اپنے مداحوں سے اپنی ڈانس پریکٹس کے علاوہ فٹنس کے حوالے سے جم کی ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں اور داد سمیٹتی ہیں۔