صباء قمر اب پولیس کے روپ میں نظر آئینگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور اداکارہ صباء قمر کو ان کے مداح اب ایک پولیس کے روپ میں دیکھیں گے۔
اداکارہ صباء قمر ویسے تو اب تک بہت سے کردار ادا کرچکی ہیں جس میں ان کے مزاحیہ کردار بھی شامل ہیں لیکن اب اداکارہ کو ایک نئے اور سنجیدہ انداز میں دیکھا جاسکے گا۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے نئے کردار کے حوالے سے بتایا بھی ہے۔


اداکارہ صباء قمر نے اپنے نئے کردار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ جلد ہی ڈرامہ نگار عمرہ احمد کے ایک اور بہترین کہانی پر کام کرتی ہوئی نظر آئینگی۔
اداکارہ کے اس پوسٹ پر مداحون کی جانب سے انہیں بہت پذیرائی حٓصل ہوئی ہے جبکہ ان کے نئے کردار سے پسندیدگی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ اپنے کرداروں اور پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیلات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔