چین ہمارا آزمودہ دوست ہیں جس نے تاریخ کے مختلف مراحل میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے‘گورنر بلوچستان


گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے کراچی میں تعینات چائنیز قونصل جنرل (Mr Yang Yundong)کی ملاقات ‘
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے کراچی میں تعینات چائنیز قونصل جنرل (Mr Yang Yundong) کی ملاقات ‘ملاقات کے دوران خطے میں رونما ہونے والی سیاسی ومعاشی تبدیلیاں، صحت کی سہولیات اور بلوچستان کے اسٹوڈنٹس کیلئے اسکالرشپ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
گورنر بلوچستان نے کہاہے کہ چین ہمارا آزمودہ دوست ہیں جس نے تاریخ کے مختلف مراحل میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے۔ سی پیک جیسے میگا پراجیکٹ کا ایک اہم لنک بلوچستان ہے اور گوادر سی پیک کے تاج پر چمکتا ہوا نگینہ ہے۔
چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تکمیل سے پاکستان بالخصوص بلوچستان تمام معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا۔ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے دستیاب منافع بخش مواقعوں سے استفادہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
دونوں ممالک کے مسقبل کے پیش نظر ہمیں اپنی نئی نسل کو جدید تعلیم کے ساتھ جدید مہارتیں بھی سکھانے ہوں گے۔
چائنیز قونصل کی جانب سے گورنر بلوچستان کو چائنا کا دورہ کرنے کی باقاعدہ دعوت دی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں معاونت جاری رکھنے کیلئے پر اتفاق کیا گیا۔