برطانوی پاونڈ کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی


آئی ایم ایف سے پیکج کی منظوری کے اثرات معیشت پر دکھائی دینا شروع
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کی ڈیل منظور ہونے کے اثرات پاکستانی معیشت پر دکھائی دینا شرو ع ہو گئے ہیں اور روپے کی قدر میں روز بہ روز بہتری دکھائی دے رہی ہے ۔
برطانوی پاونڈ
پاکستان میں آج برطانوی پاونڈ کی قیمت میں 2.7 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد برطانوی پاونڈ 369.55 روپے سے کم ہو کر 366.85 روپے پر آ گیاہے جبکہ مارکیٹ اوپن مارکیٹ میں 370 روپے 35 پیسے پر فروخت ہو تا ہے ۔آج کے ریٹ کے مطابق 500 برطانوی پاونڈ پاکستانی ایک لاکھ 83 ہزار 850 روپے بنتے ہیں ۔
اماراتی درہم
متحدہ عرب امارات کے درہم میں آج کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی جس کے بعد یہ 75 روپے 45 پیسے پر خریدا جبکہ 76 روپے ایک پیسے پر فروخت ہوتا رہا ۔
سعودی ریال
اوپن مارکیٹ میں آج سعودی ریال میں بھی کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی ، سعودی ریال 73.75 روپے پر خریدار جبکہ 74.3 روپے پر فروخت ہو تا رہا ۔آج کے ریٹ کے مطابق ایک ہزار سعودی ریال 73 ہزار 750 روپے پاکستانی بنتے ہیں ۔