وفاقی حکومت نے پراویڈنٹ فنڈز پر سالانہ شرح منافع میں کمی کر دی
وزارت خزانہ نے منافع کی شرح میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پراویڈنٹ فنڈز پر سالانہ شرح منافع میں کمی کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے منافع کی شرح میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ، یکم جولائی 2023 سےسالانہ شرح منافع 13.97 فیصد مقرر کر دی گئی ہے جبکہ اس سے پہلے پراویڈنٹ فنڈز پر منافع کی سالانہ شرح 14.22 فیصد مقرر تھی ۔جی پی فنڈ اورسی پی فنڈ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو کم منافع ملے گا۔