کوئٹہ میں باراتیوں کی بس الٹنے سے 7 افراد جاں بحق، 30زخمی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر باراتیوں کی بس بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، حادثے میں 3 بچوں سمیت 7 ا فراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مغربی بائی پاس پر ہزارہ ٹاؤن سے باراتیوں سے بھری بس بلیلی جارہی تھی کہ مغربی بائی پاس پر ٹائر پھٹ جانے کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 3 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلکس اسپتال اور ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زخمیوں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بروری بائی پاس بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
بروری بائی پاس ہزارہ قبرستان کے قریب باراتیوں کی بس کھائی میں گرنےکے 19 زخمیوں کو شعبہ حادثات سول ہسپتال لایا گیا۔ زخمیوں کو ابتدائی شعبہ حادثات سول ہسپتال میں طبی امداد کے بعد مزید علاج کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔
زخمى ہو نے والوں مىں بی بی نوریہ ولد عبدالکریم‘حبیب ولد حمید اللہ‘بی بی زوجہ نصیب اللہ‘بی بی فاطمہ‘بی بی خدیجہ زوجہ رب نواز‘نجیبہ زوجہ عتیق اللہ‘بی بی طیبہ زوجہ نقیب اللہ‘بی بی جمیلہ ولد شیر خان‘پلوشہ ولد نواب‘بی بی نادیہ ولد محب اللہ‘بی بی رقیہ ولد عبدالحمید‘بی بی اجوہ دختر محمود‘بی بی عابدہ دختر کریم اللہ‘بی بی ملالہ ولد غلام دستگیر‘بی بی ذلیخہ دختر عبدالحمید‘بی بی علینہ دختر حمد اللہ‘بی بی جمیلہ دختر عبداللہ‘بی بی آنسہ زوجہ نواز‘بی بی تقوہ ولد حمید اللہ ۔بروری بائی پاس بس حادثہ میں جانبحق افراد کی تعداد 7 ہیں جن مىں زینت دختر حاجی رحمت اللہ عمر 7سال‘بی بی زینب دختر عبداللہ عمر 3سال‘بی بی صفیہ دختر عبدالحمید عمر 11سال‘بی بی عالیہ دختر عبدالحمید عمر 17سال‘نصیب اللہ ولد نصر اللہ عمر 35 سال‘حاجی نقیب اللہ ولد حاجی عبداللہ‘بی بی عالیہ ولد رحمت اللہ شامل ہىں۔