ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں غیر معمولی اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ارب16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 70 کروڑ 17 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں، زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 ارب 98 کروڑ 29 لاکھ ڈالر ہو گئے۔دوسری جانب کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 28 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ،یاد رہے سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی قسط وصول ہوچکی ہے۔