سابق صدر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کردیا گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے سابق صدر پاکستان عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کر دیا ہے۔
ایس بی سی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈینٹل کلینک رہائشی بنگلے میں قائم ہونے پر ڈاکٹر عارف علوی کو مراسلہ بھیج کر خبردار کیا گیا تھا تاہم اس پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا جس کے باعث اسے سیل کیا گیا ہے۔
کلینک سیل کرنے کے لیے کارروائی میں ایس بی سی اے پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل جمالی کی سر براہی میں اس کارروائی کو مکمل کیا گیا۔
یاد رہے کہ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع ہے۔