یاماہا 125 پاکستان میں اب قسطوں پر دستیاب
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قیمتوں میں اضافے کے باوجود آٹو مارکیٹ میں یاماہا 125 YBR کی حکمرانی برقرار ہے۔
پاکستانی آٹو مارکیٹ میں یاماہا YBR 125 کی قیمت تقریباً 4 لاکھ 66 ہزار روپے ہے، یہ موٹر سائیکل ایندھن کی عمدہ کارکردگی، ظاہری ڈیزائن اور لمبے سفر کے لیے بھی مثالی ہے۔
جیسا کہ یاماہا 125 موٹرسائیکل کی قیمت نصف ملین کے قریب ہے تو ایسے میں لوگوں کو نئی سواری حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خریداروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی نے یہ موٹر سائیکل اب آسان قسطوں پر بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
خریدار 12 ماہ کی آسان اقساط پر صفر مارک اپ پر یاماہا 125 YBR حاصل کرسکتے ہیں۔
ماہانہ اقساط پر یہ موٹر سائیکل خریدنے کی صورت میں خریدار کو ایک لاکھ 62 ہزار روپے ایڈوانس دینے ہوں گے جبکہ ماہانہ قسط 29 ہزار روپے ہوگی۔
یاماہا موٹر سائیکلز کے دیگر ماڈلز کی پاکستان میں قیمت
یاماہا 125YBZ کی پاکستان میں قیمت 3 لاکھ 96 ہزار، یاہاما YB125Z-DX کی 4 لاکھ 54 ہزار، یاماہا YBR 125 کی 4 لاکھ 66 ہزار اور یاہاما YBR135G کی قمیت 4 لاکھ 88 ہزار روپے ہے۔