ارتغل کی حلیمہ سلطان نے جنم دن تقریبات کی تصاویر شیئر کردیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور ڈرامے ارتغل میں حلیمہ سلطان کا کردار اداکرنیوالی اداکارہ اسرا بیلجک نے اپنے جنم دن کی تقریبات کی تصاویر شیئر کردی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Esra Bilgiç (@esbilgic)


تفصیلات کے مطابق ترک ایکٹریس اور ڈرامہ ارتغل سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنیوالی اداکارہ اسرا بیلجک نے اپنی 29ویں سالگرہ منائی ۔انہوں نے جنم دن کی تقریبات انتہائی سادگی سے منائی ۔ان کے چاہنے والے دنیا بھر سے انہیں جنم دن کی مبارکبادیں دے رہے ہیں۔


اسرا بیلجک نے اپنے جنم دن کے موقع پر تین تصاویر شیئر کی ہیں۔ ایک تصویر میں ان کے ساتھ دو بچے ہیں جن کی طرف وہ دیکھ رہی ہیں اور اس کے ساتھ انہوں نے لکھا ’’فاطمہ اور گلزار کیساتھ ‘‘ساتھ ہی انہوں نےلکھا کہ جنم کی مبارکباد دینے والے تمام افراد کا شکریہ اداکرتی ہوں۔اپ کیلئے نیک خواہشات ۔۔۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Esra Bilgiç (@esbilgic)

اپنے ٹویٹراکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا ہے ’’آپ نے مجھے خوش کردیا ،میں تمہارا دل سے شکریہ اداکرتی ہوں آپ کیلئے نیک خواہشات ۔۔۔‘‘