بلوچستان حکومت نے 9 گرین بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان حیات اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں 9گرین بسوں کی خریداری کا اعلان کیا تھا جس کی سمری محکمہ ٹرانسپورٹ نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو بھجوائی، وزیراعلی نے 9 بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی ہے اور محکمہ ٹرانسپورٹ ان بسوں کی خریداری کیلئے جلد ٹینڈر کرے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حیات اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے5 بسیں کوئٹہ اور 4 تربت میں چلائی جائیں گی، کوئٹہ میں لائی جانے والی 5 بسیں شہر میں نئے روٹس پر چلائی جائیں گی جب کہ کوئٹہ میں پہلے ہی 10 گریں بسیں چلائی جا رہی ہیں۔