کوئٹہ، ہزارہ برداری کے دو افراد کے قتل میں ملوث ملزم 24 گھنٹے کے اندر گرفتار


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں ہزارہ برداری کے دو افراد کے قتل کے ملزم کو 24گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا گیا ۔ سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کوئٹہ کے مطابق گزشتہ شب ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے شمس اللہ اور نصرت اللہ کو کوئٹہ کے اسپنی روڈ پر نامعلوم حملہ آور نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا واقعہ کی ایف آئی آر خروٹ آباد پولیس سٹیشن کوئٹہ میں درج کرائی گئی۔ بعد ازاں کیس کو ایڈوانس تفتیش کے لیے سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ (SCIW) کوئٹہ منتقل کیا گیا ۔سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے کیس کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے آپریشن ونگ کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر تکنیکی تجزیہ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کو استعمال کرتے ہوئے واقعے کی پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کیا، ٹیموں فوری طور پر ملزم محمد یونس ولد ملک کی شناخت کرلی اور اسے گرفتار کرلیا گیا ۔ حکام کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کر لیا جبکہ اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔