موسیٰ خیل کے علاقے درگ میں جنگل میں آگ بھڑک اٹھی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ضلع موسیٰ خیل کے علاقے درگ میںجنگل میں آگ بھڑک اٹھی ،آگ نے ایک کلو میٹررقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ڈپٹی کمشنرموسیٰ خیل کے مطابق در گ میں جمعرات کی شام جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہیں ڈھولی کے مقام کے مقام پر ایک کلومیٹررقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیاآگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی لیویز ،ایف سی اور مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم پانی کاذخیرہ آگ کے مقام سے تین کلو میٹر دورہونے اور آگ کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث ڈپٹی کمشنر نے این ڈی ایم اے اور ہیڈکوارٹر 12کور سے ہیلی کاپٹر اورجہاز کے ذریعے آگ پر پانی چھڑکنے کیلئے امداد طلب کرلی ہے جبکہ رات گئے تک آگ کے پھیلاو کو روکا نہیں جاسکا