پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال؛اسلام آباد ائیرپورٹ پراکثرپروازیں تاخیرکا شکار


ائیرپورٹ حکام کی مسافروں کو جلد ائیرپورٹ پہنچنے کی ہدایت
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی،اسلام آباد ائیرپورٹ پراکثرپروازیں تاخیرکا شکار ہیں،ائیرپورٹ حکام کی مسافروں کو جلد ائیرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان کے مطابق اندرون و بیرون ملک فضائی آپریشن اپنے شیڈول کے مطابق جاری ہے، مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ائیرپورٹ کی طرف سفر کرتے ہوئے متبادل اور کھلے راستوں سے متعلق آگاہی حاصل کرکے نکلیں۔
جڑواں شہروں میں ہرگلی ہر شاہراہ کنٹینر لگا کر بند کردی گئی۔جس کےبعد پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے،جڑواں شہروں کی شاہراہیں بند،ریڈ زون مکمل سیل ہے،اسلام آباد کے تمام داخلی راستے کنٹینرز لگا کر راستے بند کردیے گیے۔
جڑواں شہروں میں تمام میٹرو بس سروسز معطل،تعلیمی ادارے کھلے ہیں،نجی دفاتر میں ورک فرام ہوم کی ہدایت جاری کردی گئیں،شہر کے بیشتر تجارتی مراکز بند رہنے کا امکان ہے،
حکومت نےمظاہرین سے سختی نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے،اسلام آباد پولیس کے اہلکار داخلی راستوں پر تعینات ہیں،گرفتاریوں کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں،جڑواں شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے،راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کو کن مشکلات کا سامنا ہے۔