لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 کا فائنل دیکھنے کے لیے بورڈ آف کنٹرول ان کرکٹ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی نے مدعو کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رمیز راجہ فائنل دیکھنے نہیں جائیں گے ۔ رمیز راجہ کو ایشین کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے موقع پر دعوت دی گئی۔
لیگ کا فائنل آج دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہوگا۔
سارو گنگولی اور رمیز راجہ نے غیر رسمی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں ایشیائی بلاک کو مضبوط کرنا بھی شامل تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان 24 اکتوبر کو دبئی میں آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت سے مقابلہ کرے گا۔ آخری بار ہندوستان اور پاکستان نے دو طرفہ سیریز 2012ء میں کھیلی تھی ، جب بھارت نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان کی میزبانی کی تھی جس میں 2 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل شامل تھے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…
مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…
یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…
عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…