پی آئی اے کی ائرہوسٹس کروڑوں کے موبائل فون اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی


لاہور(قدرت روزنامہ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹمز نے میاں بیوی سمیت پی آئی اے کی ائرہوسٹس کو کروڑوں روپے مالیت کے اسمارت فونز اسمگل کرتے ہوئے پکڑ لیا۔
بیرون ملک سے اسمگل کیا گیا بھاری مالیت کا سامان لاہور ائرپورٹ پر چیکنگ کے دوران پکڑا گیا، جس پر کسٹمز کلیکٹر علی عباس گردیزی نے کامیاب کارروائی پر عملے کو شاباش دی۔
حکام کے مطابق دبئی سے آنے والے مسافروں اور پی آئی اے کی ائرہوسٹس سے اسمگل شدہ سامان برآمد ہوا۔ پرواز پی کے 204 کے مسافر میاں بیوی اور ائرہوسٹس سے درجنوں موبائل فونز اور لیپ ٹاپ ملے۔ اسمگل شدہ سامان کی مالیت تقریباً 2 کروڑ بتائی جاتی ہے۔
حکام نے اسمگلنگ کرنے والی ائرہوسٹس اور مسافروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔