غیرملکی سرمایہ کاری میں 55 فیصد اور ترسیلات زر میں44 فیصد اضافہ ہوا ہے، مصدق ملک

 

ملکی معیشت کی ترقی اورنئےکاروبارسےلوگوں کونوکریاں ملیں گی،مصدق ملک
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرپیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہےکہ ملکی معیشت کی ترقی اورنئےکاروبارسےلوگوں کونوکریاں ملیں گی، غیرملکی سرمایہ کاری میں55فیصد،ترسیلات زرمیں44فیصداضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس سال معاشی شرح نموتین فیصدکےقریب ہوگی،نوکری اورمہنگائی عام آدمی کےمسائل ہیں،مجموعی مہنگائی38فیصدسے6.7فیصدپرآگئی ہے،غیرملکی سرمایہ کاری میں55فیصد،ترسیلات زرمیں44فیصداضافہ ہوا ہے۔
وزیرپیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہےکہ کرنٹ اکاونٹ خسارےمیں80فیصدکمی آئی ہے،ذرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ ہوا،خسارہ کم ہوچکاہے،کوئی ایک معاشی اشاریہ تو خراب ہوجس پراحتجاج کیاجائے،ملک آگےبڑھ رہاہےنوکریاں مل رہی ہیں،کچھ سختی کےبعدبہتری ہورہی ہے،سعودی عرب کا وفد بھی پاکستان آرہا ہے۔
مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ علیم خان بھی اس وقت روس کےدورےپرہیں،بلاوجہ سعودی عرب،ملائشیایاچین نہیں آرہا،روس کی دلچسپی بلاوجہ نہیں،سی پیک فیزٹوسےکاروبارہوگا،اب دوبارہ سرمایہ کاری آرہی ہے،وزیراعظم کےپلان میں روزگارکی فراہمی اورغربت میں کمی شامل ہیں،دوسراپاکستان پکڑوماروآگ لگادواورچھوڑیں گےنہیں کاہے۔
انھوں نے کہا کہ پچھلی بارچینی صدرکادورہ روکاگیا،اس بار بھی انہی لوگوں کی وجہ سےکنٹینرزلگائےگئے،پی ٹی آئی بانی نےوزیراعلی سےکہاکہ آئی ایم ایف کوخط لکھو،کہاگیاکہ کہیں آئی ایم ایف پروگرام ہونہ جائے،امریکہ میں پاکستان کیخلاف قرارداد پاس کروائی گئی،اربوں ڈالردینےکےلیےلوگ پاکستان آرہےہیں،اورہم پاکستان کوآگ لگاناچاہتےہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ خاص وقت احتجاج کیوں کرتےہیں،ایک پاکستان امن کاہےدوسرابربادی ہے،لارج اسکیل مینوفیکچرنگ سمیت تمام اعشاریےبہتری کی طرف جارہے ہیں،الیکشن کےبعدہربندہ کئی سال جواب دہی کرتارہتاہے،یہ جوزبان کنٹینرپربولتےتھےوہی زبان وزیراعظم ہاوس میں بولتےرہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےکہاکہ انتخابات کاعمل بہتربنانےکیلئےبات کریں،ہم نے انہیں میثاق معیشت کی دعوت دی،الیکشن چوری کرکےنوازشریف،شہبازشریف سمیت سب کوجیل میں ڈالاگیا،آپ کواس وقت دومختلف پاکستان نظرآرہےہیں،آپ کوترقی یا تنزلی میں سے کون سا پاکستان چاہیئے۔
وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں سرمایہ کاری چاہتے ہیں،سعودی عرب کےساتھ20سے30ایم اویوزحتمی مراحل میں ہیں،زراعت،پاور،تعمیراتی شعبےاورآئی ٹی سمیت کئی شعبوں میں کمپنیاں آرہی ہیں۔