راولپنڈی: پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس مری روڈ پر آمنے سامنے

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف اور پولیس کے درمیان ڈی چوک پر احتجاج کے حوالے سے آنکھ مچولی کا کھیل جاری ہے، کہیں پولیس پی ٹی آئی کارکنان پر شیلنگ کررہی ہے تو کہیں پی ٹی آئی کارکنان پولیس پر پتھراؤ کررہے ہیں۔

جیونیوز کا تازہ ترین اطلاعات کے حوالے سے بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس مری روڈ پر آمنے سامنے آئے، کارکنوں نے مری روڈ سے فیض آباد میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس کو شیلنگ کرنا پڑی،پولیس کی جانب سے کارکنان پر شدید شیلنگ کے بعد کارکنان منتشر ہوگئے۔

مری روڈ،شمس آباد، فیض آباد پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔