ہونڈا کی مشہور کار ’’سٹی‘‘ کی نئی قیمت سامنے آگئی
لاہور (قدرت روزنامہ) ہونڈا کی مشہور کار ’’سٹی‘‘ کی نئی قیمتیں سامنے آگئی ہیں۔
سما نیوز کے مطابق ہونڈا سٹی 1.2 ایل ایم ٹی کی قیمت 46 لاکھ 49 ہزار، ہونڈا سٹی 1.2 ایل ،ی وی ٹی کی قیمت 46 لاکھ 89 ہزار، ہونڈا سٹی 1.5 ایل ،سی وی ٹی کی قیمت 54 لاکھ 39 ہزار، ہونڈا سٹی 1.5 ایل ایسپائر ایم ٹی کی قیمت 56 لاکھ 49 ہزار اور ہونڈا سٹی 1.5 ایل ایسپائر سی وی ٹی کی قیمت 58 لاکھ 49 ہزار روپے ہے ۔
ہونڈا سٹی 1.2ایل ایس ، سی وی ٹی کی قیمت 46 لاکھ 89 ہزار روپے ہے جسے آپ قسطوں پر بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔ قسطوں پر حاصل کرنے کیلئے آپ کو 11 لاکھ 75 ہزار 350 روپےایڈوانس دینا ہوگا جبکہ باقی رقم 60 اقساط میں ادا کی جا سکتی ہے جس کی ماہانہ قسط ایک لاکھ 5 ہزار 27 روپے ہو گی ۔ہونڈا سٹی1.5 ایل ایس سی وی ٹی کی قیمت 54 لاکھ 39 ہزار روپے ہے، اسے قسطوں پر حاصل کرنے کیلئے آپ کو 13 لاکھ 62 ہزار 850 روپے ایڈوانس دینا ہوں گے جس کے بعد 60 اقساط میں باقی رقم ادا کرنا ہو گی جس کی ماہانہ قسط ایک لاکھ 20 ہزار 898 روپے ہو گی ۔