’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں اپنا ’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری3‘ میں کام کیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ڈیزی شاہ نے بتایا کہ جب انہوں نے سلمان خان کے ساتھ ’جے ہو‘ میں ڈیبیو کیا تو انہیں فلم میں ایک ’بہن جی‘ جیسا کردار ادا کرنے پر محدود کرداروں کی پیشکشیں ملنے لگیں۔

انہوں نے کہا، ’مجھے ‘ہیٹ اسٹوری 3′ اسی لیے کرنی پڑی تاکہ میں یہ امیج توڑ سکوں کہ میں صرف بہن جی والے کردار ہی کر سکتی ہوں‘۔

ڈیزی شاہ نے بتایا کہ اس کے بعد انہیں مختلف قسم کے کرداروں کی پیشکشیں ملنا شروع ہو گئیں اور انہوں نے اپنی صلاحیتوں سے ثابت کیا کہ وہ ہر قسم کے کردار ادا کر سکتی ہیں۔