سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے .
جیو نیوز کا ڈی آئی جی ملا کنڈ کے حوالے سے بتانا ہےکہ سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے .

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد مبینہ طور پر سفارتکاروں کے قافلے کی سیکیورٹی پر مامور پولیس گاڑی پر حملے میں ملوث تھے .

واضح رہے کہ 22 ستمبر کو سوات میں غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے پر دھماکہ ہوا تھا، واقعہ میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوئے تھے . خوش قسمتی سے حملے میں تمام غیر ملکی سفارتکار محفوظ رہے تھے .

. .

متعلقہ خبریں