ورلڈ کپ: بابراعظم بھارت کیخلاف پہلا ٹی ٹوٹنی میچ کھیلیں گے

لاہور (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کا آغاز انتہائی اہمیت کے ساتھ ہوگا کیونکہ پاکستان اور بھارت 24 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں سنسنی خیز میچ سے ٹورنامنٹ کا آغاز کریں گے۔ روایتی حریفوں کے درمیان حال ہی میں کوئی مقابلہ نہیں ہوا ، پاکستانی شائقین نے شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے کپتان بابراعظم سے امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔
بہت سے لوگ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ سٹار بلے باز نے 2016ء میں اپنے ڈیبیو کے بعد اپنے 61 ٹی ٹونٹی میچوں میں سے روایتی حریف کے خلاف ایک بھی میچ نہیں کھیلا ۔

بابراعظم اب تک 61 ٹی ٹونٹی میچز میں 46.89 کی اوسط اور 130.64 کے سٹرائیک ریٹ سے 2204 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں ایک سنچری اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ یہ کہنا بے جا نہیں ہوگا کہ دونوں کرکٹ ممالک میں شائقین بے چین ہیں کیونکہ پاکستان اور بھارت نے 13-2012ء کے بعد سے کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی اور صرف آئی سی سی ایونٹس میں آمنے سامنے آئے ہیں ۔

بابراعظم پاکستان کے اہم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور اس زبردست ٹاکرے کے دوران سب کی نگاہیں اس پر ہوں گی۔

Recent Posts

سمندر پر پکنک منانے گئے 4افرادڈوب کر جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)ہاکس بے منوڑا کے قریب پکنک کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے…

3 mins ago

تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں، مریم نواز کا بیا ن

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں…

7 mins ago

”جب میں پہلی بار حاملہ ہوئی تو معروف برانڈزنے کام دینے سے انکار کردیا تھا“ زارا نور عباس کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے…

19 mins ago

فی تولہ سونے کی قیمت سیکڑوں روپےکم ہوگئی

اسلا آباد (قدرت روزنامہ) آج ملک بھر میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 700 روپے…

23 mins ago

جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کے احتجاج کی حمایت کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک…

27 mins ago

شنگھائی تعاون کانفرنس ہو رہی ہے اور ہم اسلام آباد میں تماشہ لگا کر بیٹھے ہیں, مفتاح اسماعیل

کراچی (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 2 سیاسی…

36 mins ago