پی ٹی آئی کا اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے ہر ضلعے میں احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کارکنان کو احتجاج کے لیے اسلام آباد اور لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی . انہوں نے کہا کہ جو کارکن اسلام آباد پہنچ سکتا ہے اسلام آباد پہنچے اور جو لاہور کے قریب ہیں وہ مینار پاکستان پر احتجاج کے لیے پہنچیں .

انہوں نے پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا . رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے اپنے سوشل میڈٰیا اکاؤنٹ ایکس پر کارکنان کے لیے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج جاری رہے گا، جو لوگ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں وہ یہیں پر احتجاج کریں . لیکن جو لوگ راستوں کی بندش کی وجہ سے نہیں پہنچ سکے وہ اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کریں . انہوں نے کہا کہ سینٹرل پنجاب کے لوگ اسلام آباد آنے کے بجائے مینار پاکستان کے احتجاج میں شرکت کریں . پنجاب بھر میں پی ٹی آئی کے تمام اسٹیک ہولڈرز ضلعی عہدیداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کریں . اور جو لاہور کے ارد گرد کے علاقوں میں رہ رہے ہیں وہ مینار پاکستان پہنچ جائیں . شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا احتجاج جاری رہے گا، وسٹ ریجن، نارتھ ریجن اور ساؤتھ ریجن کے تمام دوست اسلام آباد احتجاج میں شامل رہیں گے . جو راستوں میں ہیں وہ بھی اسلام آباد پہنچیں گے جو اسلام آباد کی طرف روانہ ہوئے ہیں وہ بھی اسلام آباد ہی پہنچیں گے . ان کا کہنا تھا کہ آج سے پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے . لاہور اور اس کے گرد و نواح کے افراد یعنی سارا سینٹرل پنجاب ریجن لاہور کے احتجاج میں شامل ہوں گے . باقی پنجاب یعنی ویسٹ ریجن، نارتھ ریجن، ساؤتھ ریجن میں موجود اسٹیک ہولڈرز اور تنظیمیں، تمام اضلاع میں آج سے پرامن احتجاج کریں گے . دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا کہتے ہیں کہ جب تک ہمارے لیڈر عمران خان صاحب رہا نہیں ہوتے، اور قاضی فائز عیسیٰ جب تک کرسی سے اترتے نہیں ہیں عوام کہیں نہیں جائیں گے اور یہیں ڈی چوک میں احتجاج کریں گے بلکہ دھرنا دیں گے، اور اگر یہ اسی طرح چلتا رہا تو ہو سکتا ہے ہمیں اڈیالہ جیل کی طرف رخ کرنا پڑ جائے . . .

متعلقہ خبریں