کوئٹہ سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کوئٹہ شہر اور گردونواح میں موبائل کمپنیوں کی تھری جی اور فور جی سروسز جزوی طور پر معطل ہیں۔سروسز متاثر ہونے کے حوالے سے حکام نے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔مزید برآں کراچی، لاہور اور پشاور کے مختلف علاقوں میں بھی موبائل ڈیٹا متاثر ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے، انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن ہونے کی وجہ سے آن لائن کام کرنے والے افراد بھی پریشانی کا شکار ہیں۔